عمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے خلاف نیا پنڈورا بکس کھول دیا 127

عمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے خلاف نیا پنڈورا بکس کھول دیا

ٹیسٹ کرکٹ میں کیپنگ سے انکار کیا تو کوچ بولے دیکھتا ہوں تمہیں کرکٹ کون کھلا ئیگا: کرکٹر

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے خلاف نیا پنڈورا بکس کھول دیا ، کہتے ہیںکہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپنگ کرنے سے انکار کیا تو انہوں نے کہا کہ اب میں دیکھتا ہوں کہ تمہیں کون کھلاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قو می ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے آنے کے بعد سے زیر عتاب ہیں اور جب گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی کیلئے انہیں ٹیم کے ساتھ سلیکٹ کیا گیا تو بعد مکی آرتھر نے انہیں فٹنس میعار پر پورانہ اترنے پر پاکستانواپس بھیج دیا جس کے بعد عمر اکمل نے مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا بھی الزام عائد کیا جس پر انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تین میچز کی پابندی بھی بھگتنا پڑی ۔حال ہی میں فیصل آباد میں کھیلا گیا پاکستان کپ عمر اکمل کے پاس یہ سنہری موقع لےکر آیا تھا کہ وہ اس میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرکے سلیکٹرز کو اپنی موجود گی کا احساس دلاتے تاہم وہ اس میں بری طرح ناکام رہے اور 5میچز میں 18کی اوسط سے محض72رنز سکور کرسکے ۔ میچ کے دوران انٹر ویو میں عمر اکمل نے ٹیسٹ ٹیم سے نکالے جانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی ٹیم کے لیے 4سال ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز میں وکٹ کیپنگ کے فرائض سر انجام دیئے ہیں لیکن اس وقت کے ہیڈکوچ وقار یونس مجھ پر زور رہے تھے کہ میں ٹیسٹ میچز میں بھی وکٹ کیپنگ کروں،میں نے انہیں کہا کہ ہمارے زیادہ تر ٹیسٹ میچز متحدہ عرب امارات میں ہوتے ہیں جہاں مصباح الحق عمومی طور پر تین سپنرز کھلاتے ہیں جن پر وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے مجھے مسئلہ ہوتا ہے ۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میں ملک کیلئے ہمیشہ دیانتداری سے کھیلا ہوں لیکن وقار یونس مجھ پر دباﺅ ڈالتے رہے کہ میں ٹیسٹ میچز میں بھی وکٹ کیپنگ کروں اور جب میںنے انکار کیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ دیکھتاہوںکہ اب تمہیں کرکٹ کون کھلاتا ہے ۔

عمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے خلاف نیا پنڈورا بکس کھول دیاعمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے خلاف نیا پنڈورا بکس کھول دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں