جنوب مشرقی ایشیاء کے ایک اسلامی ملک انڈونیشیا کی عجیب و غریب حقائق اور دلچسپ ثقافت کے بارے میں جانیئے۔ 206

جنوب مشرقی ایشیاء کے ایک اسلامی ملک انڈونیشیا کی عجیب و غریب حقائق اور دلچسپ ثقافت کے بارے میں جانیئے۔

انڈونیشیا جنوب مشرقی ایشیا کا ایک اسلامی ملک ہے۔ انڈونیشیاکل 17504 جزیروں سے مل کر بنا ہے۔یہ جزائر سب کونٹینینٹ ایشیاءاور اسٹریلیا کے درمیان کمان کی شکل میں پھیلے ہوئے ہیں۔  اور زیادہ تر غیر آباد ہیں۔ اس کا کل رقبہ 1919440 مربع کلومیٹر ہے۔ رقبے کے لحاظ سے یہ دنیا کا پندرہویں نمبر پر آنے والا بڑا ملک ہے۔ انڈونیشیا کی کل آبادی 263511000 کے لگ بھگ ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ دنیا کاچوتھا بڑا ملک ہے۔ یہاں 88فیصد سے زائد مسلمان آباد ہیں۔ اور باقی بارہ فیصد میں عیسائی، بدھ، ہندو اور دیگر اقلیتیں آباد ہیں۔

اندونیشیا دنیا میں سب سے بڑا مسلم اکثریت والا ملک ہے۔ انڈونیشیا میں چھ مزاہب سرکاری طور پر تسلیم شدا ہیں۔ انڈونیشی زبان سرکاری زبان ہے۔ ملک میں مالائی اور پاپوا نسل کے لوگوں کی اکثریت ہے۔ چینی دوسری سب سے بڑی اقلیت ہے۔ قومی آمدنی کا تقریبا 47فیصد حصہ زراعت سے آتا ہے۔ یعنی ربڑ، کھوپرا، چائے، کوفی، تمباکو، گنا اور چاول وغیرہ سے آتا ہے۔ 28فیصد مقامی صنعتوں سے اور 3فیصد معدنیات یعنی تیل، نکل، تانبہ اور لوہے وغیرہ سے آتا ہے۔   اور باقی سیاحت سے آتا ہے۔ معیشت کے لحاظ سے انڈونیشیا ایشیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ جکاڑتہ انڈونیشیا کا دارالحکومت ہے

اورانڈونیشیا کا سب سے بڑا شہر ہے اس کے علاوہ جکاڑتہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا شہر بھی ہے۔

انڈونیشیا میں دنیا کے سب سے زیادہ آتش فشاں پہاڑ بھی ہیں۔ یہاں پر 147 آتش فشاں پہاڑ ہیں جن میں سے زیادہ تر فعال ہیں۔ دنیا میں سب سے بڑا آتش فشاں پہاڑ جو پھٹا تھا وہ 1883 میں انڈونیشیا کے کراکاٹوا کے مقام پر پھٹا تھا اور اس میں لگ بھگ 36500 لوگ مارے گئے تھے اور اس سے پیدا ہونے والے سونامی نے دنیا کے مختلف حصوں کو متاثر کیا ہوا تھا۔

جنوب مشرقی ایشیاء کے ایک اسلامی ملک انڈونیشیا کی عجیب و غریب حقائق اور دلچسپ ثقافت کے بارے میں جانیئے۔

۲۷ اگست ۱۸۸۳ کو انڈونیشیا کے مقام کراکاٹوا میں پھٹنے والے سب سے بڑے آتش فشاں پہاڑ کا عکس۔

جتنی مختلف زبانیں مزاھب اور تہزیبیں انڈونیشیا میں نظر آتی ہیں وہ شاید ہی دنیا کے کسی دوسرے حصہ میں اکھٹے موجود ہوں۔ انڈونیشیا میں بہت سے کلچر مکس ہیں۔ یہاں 300 سے زائد مختلف نسلوں کے لوگ رہتے ہیں اور یہاں 700 سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ان کے ثقافت پر ہندوؤں اور چائنیز کے اثرات واضح دکھائی دیتے ہیں

بالی انڈونیشیا کا ایک خوبصورت آئرلینڈ ہے جس میں بندروں کا جنگل، ہاتھیوں کا سفاری پارک، اینٹانیوبلینکو

عجائب گھرہے خوبصورت اور دلفریب نظارے چشمے خوش زائقہ کھانے، ساحل اور ہرے بھرے چاولوں کے کھیت اور بہت کچھ ہے۔

جو سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہیں۔

انڈونیشیا کے شھر یوگیاکاڑتہ میں انڈونیشیا کی سب سے بڑی اور پرانی یونیورسٹی گاڈجاہ ماڈا یونیورسٹی ہے یہاں

کا میرٹ انتہائی سخت ہے۔ اس یونیورسٹی کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں سے جو بھی طالب علم گریجوئیشن کرکہ نکلتے ہیں وہ وزیراعظم، وزیر خارجہ اور دیگر بڑے عہدوں پر فائز ہوتے ہیں۔

جنوب مشرقی ایشیاء کے ایک اسلامی ملک انڈونیشیا کی عجیب و غریب حقائق اور دلچسپ ثقافت کے بارے میں جانیئے۔

گاڈجاہ ماڈا یونیورسٹی کی فوٹو

جکاڑتہ میں ساؤتھ ایسٹ ایشیا کا سب سے بڑا ٹؤرزم رقبہ بھی ہے۔

جنوب مشرقی ایشیاء کے ایک اسلامی ملک انڈونیشیا کی عجیب و غریب حقائق اور دلچسپ ثقافت کے بارے میں جانیئے۔” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں