عافیہ سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی ہے. عوام کسی افواہ پر یقین نہ کریں، ڈاکتر فوزیہ صدیقی 141

عافیہ سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی ہے. عوام کسی افواہ پر یقین نہ کریں، ڈاکتر فوزیہ صدیقی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی موت کی خبر کو غلط قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ عافیہ سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی ہے. عوام کسی افواہ پر یقین نہ کریں۔ افواہیں پھیلانے کا مقصد کرنل جوزف کی شرم ناک واپسی پر شدید عوامی تنقید کا رخ موڑنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا کریں اللہ تعالی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مکمل عافیت و خیریت کے ساتھ وطن واپس لانے والے حکمران عطاء فرما دے۔ افواہوں کے بعد اندرونی بیرونی سوشل میڈیا عافیہ کی ذندگی سے متعلق پورے ملک سے ٹیلی فون کالوں کا تانتا بندھ گیا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ ٹیلیفون sms اور سوشل میڈیا کے زریعے عافیہ کی خیریت دریافت کر رہے ہیں اور معصوم عافیہ کی واپسی کے بغیر امریکی قاتل کرنل جوزف کو چھوڑ دینے پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی قاتل کرنل جوزف اور عافیہ صدیقی سے متعلق افواہیں پھیلانے کا مقصد امریکی شرم ناک واپسی پر شدید عوامی تنقید کا رخ موڑنا بھی ہو سکتا ہے۔

زرائع کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا ہے کہ میرا ای میل کے زریعے امریکی ہاؤسٹن شہر میں پاکستانی سفیر عائشہ فاروق سے رابطہ ہوا ہے عائشہ فاروق نے پیر کو دوبارہ رابطہ کا کہا ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ اطلاعات ہیں کہ غدار وطن شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اورہمارے غدار کو لے جانے کیلئے امریکی طیارہ مکمل تیاری کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگوںکی دعائیں عافیہ کے ساتھ ہیں ۔ لوگوںکا عافیہ کے ساتھ والہانہ اظہار یکجہتی ہمارا یقین اور حوصلہ بڑھانے کا سبب ہے ۔ ڈاکٹر فوزیہ نے اپیل کی کہ عوام رمضان کی مبارک ساعتوں میں عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

عافیہ موومنٹ – پاکستان

اپنا تبصرہ بھیجیں