26

آم کی چٹنی بنانے کا طریقہ۔

اشیاء:- آم کا گودا ایک کلو گرام، پیاز ١٥٠ گرام، لہسن ٥ گرام، نمک سانبھر ١٠ گرام، سرخ مرچ ١٥ گرام، کلونجی ١٠ گرام، گرم مصالحہ حسب پسند یا ١٥ گرام۔

ترکیب:- آم کے گودے میں ایک کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکانے کے لیے رکھ دیں۔ برتن کو اوپر سے ڈھک دیں تاکہ برتن کی بھاپ باہر نہ نکلے۔ اب تقریبا ٥ منٹ کے بعد اس میں لہسن اور پیاز ڈال دیں پھر اس کو اتنا پکائیں کہ سب چیزیں خوب نرم ہو جائیں۔ اب اس میں اپنی پسند اور زائقہ کے مطابق چینی ڈال کر سرخ مرچیں بھی ڈال دیں۔ تھوڑی دیر پکنے دیں اور پھر اس میں کلونجی ڈال دیں۔ اب اسے گاڑھا ہونے تک ہلکی آنچ پر خوب پکائیں۔ اگر آپ کو سرکہ اچھا لگتا ہو تو ٥٠ گرام سرکہ بھی اس میں ڈال دیں لیکن سرکہ اس وقت ڈالیں جب یہ تیار ہونے کے قریب پہنچ جائے۔ پھر اس میں نمک ڈال دیں پھر گرم مصالحہ اس میں ڈال کر چولہے پر سے اتار لیں۔ لیجیے آم کی لذیذ چٹنی تیار ہو گئی۔ اب اس کو صاف ستھرے شیشے کے برتن میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور کئی دن تک رکھ کر مزے سے کھائیں۔

(ماخوز از کتاب ’’مہ رخ کا دسترخوان‘‘)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں