اظہاررائے پر پابندی لگائی جارہی ہے، آئندہ الیکشن ریفرنڈم ہوگا: نواز شریف 142

اظہاررائے پر پابندی لگائی جارہی ہے، آئندہ الیکشن ریفرنڈم ہوگا: نواز شریف

لندن: سابق وزیر اعظم میاں‌ نواز شریف نے کہا ہے. کہ پاکستان میں اظہار رائے پر پابندی لگائی جارہی ہے. آئندہ الیکشن ریفرنڈم ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لندن میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ مارشل لا کی باتیں سب کے لئے پریشان کن ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا.

انھوں نے کہا کہ آج ملک میں وہ چیزیں ہورہی ہیں. جو مارشل لا ادوار میں بھی نہ ہوئیں. آزادی اظہار پر پابندی لگائی جارہی ہے. مجھ پر مشکل وقت ہے، لیکن بھاگنے والا نہیں ہوں. ایسا بندہ نہیں کہ ملک چھوڑ کر بھاگ جاؤں، مجھ میں اورپرویزمشرف میں بہت فرق ہے.

انھوں نے کہا کہ ایک ہفتےمیں 5،5 پیشیاں ہورہی ہیں، سب زور مجھ پر چلایا جارہا ہے، انتخابات میں ن لیگ کومساوی موقع نہیں دیا جارہا، انتخابات سے پہلےایسی دھاندلی نہیں ہونی چاہیے، میری زبان بندی کی جارہی ہے.

انھوں نے سوال کیا کہ کیا ہم شفاف الیکشن کی طرف جارہے ہیں، قوم سے کہوں گا کہ آئندہ انتخابات کوریفرنڈم سمجھیں، عوام ن لیگ کو اتنے ووٹ دیں تاکہ مخالفین کےمنہ بند ہوجائیں، کیوں کہ کچھ سیاسی قوتیں امپائرکی انگلی کی طرف دیکھ رہی ہیں.

نوازشریف نے کہا کہ عمران خان سے پوچھا جائے کہ کس کے کہنے پرتیرکے نشان پرمہرلگائی، عمران خان قوم کوبتائیں کس کی ہدایت پر یہ سب کیا، آج سچے اور جھوٹے کے درمیان مقابلہ ہے، عوام سچ کا ساتھ دیں.

ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی سےملاقات ہوتی رہتی ہے، نگران وزیراعظم سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا، پاکستان کی موجودہ صورت حال پربات ہوئی. انھوں نے کہا کہ قانون کوماننے والی نگران حکومت آنی چاہیے، ایسی نگران حکومت آئےجودباؤمیں نہ آئے.

جو چیزیں مارشل لا دور میں نہیں ہوئیں، وہ آج ہورہی ہیں: میاں نواز شریف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں