بھارت، گجرات کے 300ہندوئوں دلتوں نے بدھ مذہب اختیار کر لیا 53

بھارت، گجرات کے 300ہندوئوں دلتوں نے بدھ مذہب اختیار کر لیا

بھارتی ریاست گجرات کے قصبے میں تقریباً تین سو دلتوں نے ذات پات کی بنیاد پر تفریق اور تشدد کے خلاف ہندو مذہب ترک کر کے بدھ مذہب اختیار کر لیا ہے۔ان میں وہ دلت بھی شامل تھے جنھیں دو برس قبل اونچی ذات کے ہندوؤں نے گائے کی کھال اتارنے کی پاداش میں پورے شہر میں گھما کر سرعام کوڑے مارے تھے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اونا قصبے کے نزدیک سمادھیالہ گاؤں میں ایک باضابطہ تقریب میں بالو سرویا، ان کی بیوی اور بچوں سمیت تین سو دلتوں نے بدھ مذہب اختیار کیا ہم بدھ کی پناہ لیتے ہیں کے منتر کے جاپوں کے درمیان دلتوں کو 22 اصولوں پر عمل کرنے کا عہد کرایا گیا۔ ان میں ہندو دیوی، دیوتاؤں کو خدا نہ ماننے اور ان کی پوجا نہ کرنے کا عہد بھی شامل تھا۔ جولائی 2016 میں اسی گائوں میں مبینہ طور پر ہندو گئو رکھشکوں نے بالو سرویا کے بیٹوں اور بھتیجوں پر گائے مارنے کا الزام لگا کر انھیں اونا قصبے میں نیم برہنہ حالت میں گھمایا تھا اور سر عام پٹائی کی تھی۔ ونا کے متاثرہ واشرم سوریا نے کہا کہ اس واقعے کے دو برس گزر چکے ہیں لیکن حکومت نے کوئی مدد نہیں کی۔ ہمیں انصاف نہیں ملا۔ سبھی ملزم ضمانت پر رہا ہیں۔ ہم برابری اور وقار کے لیے ہندو مذہب ترک کر رہے ہیں۔اونا کے واقعے کے بعد پورے ملک میں دلتوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ بالوسرویا نے کہا کہ ہم دلتوں پر مظالم اور تشدد کی علامت بن گئے تھے۔ ہمیں اب بھی تفریق کا سامنا ہے، ہماری برادری کے لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ آخر اتنا جھیلنے کے باوجود آپ ہندو مذہب میں کیوں ٹکے ہوئے ہیں۔ ہم آج بھی اونا کے تشدد کی ویڈیو کو دیکھ کر کانپ جاتے ہیںآ ٓج سے ہم نئی زندگی کا آغاز کر رہے ہیں۔

  بھارت، گجرات کے 300ہندوئوں دلتوں نے  بدھ مذہب اختیار کر لیا   بھارت، گجرات کے 300ہندوئوں دلتوں نے  بدھ مذہب اختیار کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں