43

بھارتی ہیکرز کا پاکستانی نیوز چینل ڈان نیوز پر سائبر حملہ۔ تحقیقات جاری

پاکستان کے معتبر اور بڑے نیوز چینل (Dawn News) پر اتوار کے دن دوپہر کے وقت نشریات معمول کے مطابق جاری تھیں کہ اچانک کمرشل کے اوپر بھارتی ترنگا لہرانے لگا جس کے نیچے ہیپی انڈیپینڈنس ڈے کا ٹیکسٹ موجود تھا تاہم جلد ہی اس بھارتی جھنڈے اور ٹیکسٹ کو چینل کی اسکرین سے ختم کر دیا گیا۔

ڈان نیوز چینل پر عید کے دوسرے دن بروز اتوار 2 اگست کو نشریات معمول کے مطابق جاری تھیں کہ دوپہر 3:36 بجے کمرشل کے اوپر اچانک بھارتی جھنڈا لہرانے لگا جس کے نیچے ہیپی انڈیپینڈنس ڈے کا ٹیکسٹ بھی واضح طور پر نظر آ رہا تھا جو کچھ دیر تک رہا اور پھر غائب ہو گیا ڈان نیوز چینل کے مطابق ڈان نیوز اپنی اسکرین پر اچانک بھارتی جھنڈے اور ہیپی انڈیپینڈنس ڈے کا ٹیکسٹ نشر ہونے کی تحقیقات خود کر رہا ہے اور جیسے ہی کسی ختمی نتیجے پر پہنچیں گے تو اپنی ناظرین کو آگاہ کریں گے۔

اس حوالے سے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ یہ ہیکنگ بھارت کی جانب سے کی گئی ہے. کیونکہ بھارت مختلف طریقوں سے پاکستان پر اثر انداز ہونے کی کوششیں کرتا رہتا ہے اس واقعے سے قبل بھی بھارت نے پاکستان کے سرکاری و نجی ویب سائٹس اور سرکاری ملازمین کے واٹس ایپ گروپس کو ہیک کرنے کی کوششیں کی ہیں بھارتی گروپ اے پی ٹی سے ہوشیار رہنے کے لیے پاکستان میں سرکاری ملازمین کے لیے جولائی میں ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی گروپ اے پی ٹی واٹس ایپ کے زریعے سرکاری معلومات چراتی ہے یہ ہیکرز سافٹ ویئرز کے زریعے بھی حساس معلومات چوری کرتے ہیں۔

ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی ہیکرز کا گروپ اے پی ٹی ای میلز کے زریعے سول اور عسکری اداروں کو ٹارگٹ کرتا ہے مزید یہ کہ بھارتی سافٹ ویئرز میں اینٹی وائرس اور ونڈووائٹ لسٹنگ کو بائی پاس کرنے کی صلاحیت ہے یہ گروپ یوزر نیم پاس ورڈز اور بیک اپ فائلز چرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لیے سوشل میڈیا پر دہری تصدیق کا نظام اپنایا جائے ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ ای میل کے ساتھ ایم ایس ورڈ کی فائل کھولنے سے ہیکنگ کا خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں