35

دو سر، چار آنکھوں، دو منہ اور دو کان والے بچھڑے کی پیدائش۔

چین کے گاؤں میں دو سر، چار آنکھوں، دو منہ اور دو کان والے بچھڑے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا۔

چین کے ایک گاؤں میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش کے بعد دیکھنے والے دنگ رہ گئے، روزنامہ جنگ کے مطابق چین کے ایک گاؤں گائیژو میں گائے نے ایک عجیب الخلقت بچہ جنا جس کے دو سر، دو کان اور چار آنکھیں ہیں جبکہ اس کے منہ بھی دو ہیں اور دونوں سے دودھ پی سکتا ہے۔
اس نایاب بچے کو دیکھنے کے لیے گردونواح سے لوگ آ رہے ہیں، خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ بچھڑا اپنی ماں کے رحم میں جینیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے متاثر ہوا ہے، اس بچے کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ نایاب بچہ کھڑا نہیں ہو سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں