فوج وضاحت کرے کہ طیارہ کیسے گرایا گیا: صدر روحانی 22

فوج وضاحت کرے کہ طیارہ کیسے گرایا گیا: صدر روحانی

فوج وضاحت کرے کہ طیارہ کیسے گرایا گیا: صدر روحانی
ایرانی صدر حسن روحانی نے فوج سے وضاحت طلب کی ہےایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک کی فوج اس بات کی مزید تفصیلات فراہم کرے کہ گزشتہ ہفتے اس نے غلطی سے کس طرح ایک مسافر بردار طیارے کو مار گرایا تھا۔

ملک کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے علیحدہ سے یہ تسلیم کیا کہ اس واقعہ کے کئی روز بعد تک ایرانی جھوٹ بولتے رہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں اور ملک کے صدر کو بھی اس بارے میں اندھیرے میں رکھا گیا تھا۔

یوکرینی طیارہ: ایران پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

’طیارہ ایرانی میزائل سے تباہ ہوا، انٹیلیجنس رپورٹس میں اشارہ‘

فوج وضاحت کرے کہ طیارہ کیسے گرایا گیا: صدر روحانی
اس حادثے کے بعد ایران میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ کے ساتھ کشیدگی کے دوران غلطی سے یوکرین کے مسافربردار طیارے پر میزائل داغ دیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس سے کئی گھنٹے قبل ایرانی میزائلوں نے عراق میں دو اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔

انڈیا کے اپنے دورے کے دوران ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اور صدر کو نہیں معلوم تھا کہ جہاز کس طرح حادثے کا شکار ہوا اور جیسے ہی ہمیں معلوم ہوا ہم نے اس بارے میں بات کی۔

انہوں نے فوج کی تعریف کی کہ اس نے اپنی غلطی قبول کر لی۔ تاہم ناقدین کا کہنا تھا کہ فوج نے اپنی غلطی قبول کرنے میں تین روز کی تاخیر کی اور مغربی رہنماؤں کی جانب سے شہادتوں کے دعوؤں کے بعد ہی تسلیم کیا۔

طیارے پر سوار تمام لوگ ہلاک ہو گئے تھے
نیویارک ٹائمز کی جانب سے تصدیق شدہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو میزائل فائر کیے گئے تھے جس کے سبب طیارہ تباہ ہوا ابتدا میں خیال کی جا رہا تھا کہ ایک ہی میزائل داغا گیا تھا۔

فلائٹ پی ایس 752 بدھ کے روز تہران سے پرواز کے بعد ایرانی میزائل کی زد میں آگیا تھا طیارے پر سوار تمام لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

شروع میں ایران نے اپنی غلطی تسلیم نہ کرتے ہوئے حادثے کے جگہ کو بلڈوز کر دیا تھاجس کے بعد ایران کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔تہران میں پولیس پر مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے الزامات لگائے گئے تھے۔

کہا جا رہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای برسوں بعد سے پہلی مرتبہ جمعہ کا خطبہ دیں گے جو اندرونی کشیدگی کو ختم کرنے کی بظاہر ایک کوشش ہے۔

امریکی اڈوں پر یہ حملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عراق میں ایرانی جنرل قاصم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا تھا
ایران کا یہ بحران پیدا کیسے ہوا

گزشتہ ہفتے ایران نے عراق میں امریکی ٹھکانوں کو نشانے بنایا یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عراق میں ایرانی جنرل قاصم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا تھا۔

ایرانی حملے کے چند گھنٹے بعد یوکرین کا طیارہ تباہ ہو گیا۔ ابتدا میں ایران نے اس حادثے کا سبب تکنیکی خرابی بتایا تھا۔

جمعرات کو کینڈا سمیت ، طیارے پر جس کے 57 شہری سوار تھے’ کئی مغربی ممالک نے کہا کہ انکے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ ایرانی فوج نے اس طیارہ کو مار گرایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے ایرو سپیس کمانڈر بریگیڈئیر جنرل عامر علی حاجی زید کا کہنا ہے کہ میزائل چلانے والوں خود ہی یہ کارروائی کی تھی انہوں نے اس مسافر طیارے کو غلطی سے کروز میزائل سمجھ لیا تھا کیونکہ اس طرح کح خبریں تھیں کہ ایران پر کروز میزائل سے حملہ کیا جا رہا ہے۔

طیارے پر طیارے پر کینڈا کے 57 شہری سوار تھے
اس سلسلے میں کیا کارروائی کی گئی

منگل کے روز ایران کی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماغیلی نے اس طیارے کی تباہی کے لیے متعدد لوگوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

اسی روز صدر حسن روحانی نے کا کہ اس معاملے کی تحقیقات خصوصی عدالت کی نگرانی میں کی جائے گی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ تحقیقات میزائل چلانے والے شخص کے ساتھ ساتھ دیگر اسباب کا بھی پتہ چلایا جائے گا۔

دریں اثنا پاسدارانِ انقلاب نے اس شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس نے اس طیارے کی تباہی کی ویڈیو بنائی تھی۔حادثے کے فوراً بعد ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔

تاہم لندن میں مقیم ایرانی صحافی جس نے یہ ویڈیو پوسٹ کی تھا انکا کہنا ہے کہ وہ شخص جس نے یے ویڈیو انہیں دی تھی محفوظ ہے اور کسی غلط شحص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوانات کینیڈاایرا

S

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں