نیوزی لینڈ: فیس بک نے اپنا نیا ’ ڈاؤن ووٹ‘ فیچر امریکا کے بعد اب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں آزمائشی طور پیش کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال فروری میں فیس بک کی جانب سے امریکا میں ایک نیا فیچر ’ ڈاؤن ووٹ‘ متعارف کرایا گیا تھا جس کی مدد سے صارفین غیر اخلاقی تبصروں پر ڈاؤن ووٹ دے سکیں گے جس کے بعد وہ کمنٹ ٹائم لائن سے چھپ جائے گا تاہم فیس بک تبصرے کے غیر اخلاقی یا غیر متعلقہ ہونے سے متعلق فیڈ بیک لے گا اور تصدیق کے بعد غیر معروف تبصرے ویب سائٹ سے ہٹا دیئے جائیں گے۔
Hmmmm. Not sure I like the Upvote and Downvote feature of Facebook. Time will tell I guess. pic.twitter.com/hxvjW7HaTX
— BEN SLATER 🌀 (@iambenslater) April 29, 2018
اس آپشن کا مقصد غیر اخلاقی تبصروں اور پوسٹ کو ویب سائٹ سے خود کار طریقے سے ہٹانا ہے تاکہ فیس بک کو محفوظ بنایا جاسکے اور غیر ضروری پوسٹ کی بوریت سے صارفین کو بچایا جاسکے۔ علاوہ ازیں اس آپشن سے جعلی خبروں کو بھی حذف کرنے میں مدد ملے گی جس خبر کو صارفین کی بڑی تعداد ڈاؤن ووٹ کرے گی وہ خبر سائٹ سے ہٹ جائے گی اس طرح جعلی خبروں اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے سنسنی پھیلانے والوں کو ناکامی کا سامنا ہو گا۔
Does Facebook now have some kind of upvote/downvote system? Never seen this before 🤨 pic.twitter.com/ysscCMq2Mi
— ashslay (@ashsparkle) April 29, 2018
فیس بک نے اس آپشن کے استعمال کا فیصلہ صارفین کے شدید مطالبے کے بعد کیا تھا اسی طرح امریکا کے صدارتی انتخاب میں فیس بک صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے کے حوالے سے بھی فیس بک کو عالمی دباؤ کا بھی سامنا ہے چنانچہ فیس بک نے انتخابات میں فیس بک کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی کے لیے اس آپشن کے استعمال کا فیصلہ کیا۔