31

مسلم لیگ ن کے رہنما انجینیر امیر مقام کے گھر کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

میڈیا ذرائع کے مطابق لیگی رہنما انجینیر امیر مقام کے سوات مالم جبہ میں واقعہ تین منزلہ گھر پر آگ لگ گئی، آگ گھر کی تیسری منزل پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، ذرائع کے مطابق آگ نے عمارت کی دوسری منزل کو بھی نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینیر امیر مقام کے سوات مالم جبہ میں واقعہ گھر کی تیسری منزل پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، آگ بجھانے کے لیے ریسکیو کی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا، میڈیا ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیم تاخیر سے پہنچی تاہم لوگوں نے بھی آگ بجھانے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق حادثہ کے وقت لیگی رہنما امیر مقام اپنی اہلخانہ کے ساتھ اپنی دوسری رہائش گاہ میں مقیم تھے اور یہاں اس رہائش گاہ میں کثیر تعداد میں مہمان موجود تھے، مہمانوں کے ساتھ سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی بھی اس گھر میں مقیم تھے، ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ایک شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو بشکریہ سوات نیوز

ذرائع کے مطابق انجینیر امیر مقام کا یہ گھر سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ کے پشت پر نو ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے، آگ گھر کی تیسری منزل پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے جبکہ آگ نے دوسری منزل کو بھی متاثر کرلیا ہے، ریسکیو ٹیمیں آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں اور آگ نے فرنیچر کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں