31

میاں نواز شریف کا جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر آپس میں تبادلہ خیال، نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تحفظات درست ہیں، ہم آپس میں مل کر مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ آپ کو کسی شکایت کا موقع نہیں ملے گا، ہم مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے اور بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کو نیب کی پیشیاں نہ بھگتنے اور جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا مشورہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں