15

پاکستان پر بھارت کی جانب سے کیا جانے والا بڑا سائبر حملہ ناکام۔

پاکستانی فوج کے شعبہ بین الخدماتی تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے وطن عزیز پر کیے جانے والے سائبر حملے کو ناکام بنا دیا گیا، بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کا مقصد حکومتی اور فوجی افسران کے ذاتی موبائل فونز اور ٹیکنیکل گیجٹس کی ہیکنگ تھی۔

بھارتی خفیہ ایجنسیز پاکستانی سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل فونز ڈیٹا، گیجٹس اور دیگر آلات ہیک کرنا چاہتی تھی چنانچہ پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے اس حملے کو نا کام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کی اطلاع کے مطابق اس حوالے سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی مختلف اہداف کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، کیونکہ اس طرح سے پاکستان کے اہم سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹس اور سیاسی رہنما چاہے ان کا تعلق حکومت سے ہو یا اپوزیشن سے ان سب کے فون ڈیوائسز بمع ٹوئٹر اکاؤنٹس و ای میل اکاؤنٹس سب انڈر تھریٹ ہیں۔

اس سلسلے میں تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے تاکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کو مزید سخت کرکے حملے سے ہونے والے کسی نقصان کے اندیشے کا ازالہ کیا جا سکے اور کسی بھی طرح کی لِیکیج کو ختم کیا جا سکے۔

پاک فوج نے بھی سائبر حملوں کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں، آئی ایس پی آر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں