29

چمن مال روڈ پر زور دار دھماکے کی اطلاع. پانچ افراد جاں بحق، 17 زخمی

چمن سے اطلاع آئی ہے کہ مال روڈ پر موبائل مارکیٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے دھماکے کی آواز دور دراز تک سنی گئی دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ علاقے کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے شھر میں خوف وہراس پھیل گیا دھماکے سے کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں بازار کے دوکاندار زرائع کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کر دیا گیا تھا

چمن میں چونکہ لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا تھا اس لیے مارکیٹیں کھلی تھی اور آج جیسے ہی مال روڈ پر دکانیں کھل گئیں تو موٹر سائیکل میں نصب بم ڈیوائیس موبائل مارکیٹ کے سامنے پھٹ گیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو طبعی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہسپتال زرائع کے مطابق مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے

اسی مقام پر جہاں آج دھماکہ ہوا ہے یہی پر ماضی میں بھی کئی بار دھماکے ہوتے رہے ہیں دھماکے کے فورا بعد جائے وقوعہ پر سیکیورٹی فورسز اور علاقے کی پولیس پہنچ چکی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہو گیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ یہی پر اسپیشل برانچ کا دفتر بھی ہے اور یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے یہاں پر عام دنوں میں بھی کافی رش ہوتا ہے اور لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے خریداروں کی کافی بھیڑ ہوتی ہے یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب موبائل مارکیٹ کھلا تھا اور لوگوں کا کافی رش تھا زرائع کے مطابق چمن پاک افغان بارڈر بھی بند ہے ابھی تک 5 ہلاکتوں اور 17 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی اندیشہ ہے اس دھماکے کی آواز دور دراز تک سنی گئی دھماکے کی شدت سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور جاۓ وقوعہ پر موجود کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور دھماکے کی جگہ سے دھواں اٹھتے ہوئے دور دور سے نظر آنے لگا اور پولیس کی بھی بھاری نفری اس وقت موقع پر پہنچ چکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں