217

کپتان کی کارکردگی جانچنے کیلئے موبائل ایپ متعارف

پشاور(24نیوز) تحریک انصاف کا 100 دن کا منصوبہ، پشاور کے شہری نے کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے موبائل ایپ بنا ڈالی۔ اب سیکنڈوں میں پورے اور ادھورے وعدوں کا باآسانی معلوم ہو جائے گا۔

عوام سے کیے گئے وعدوں پر اب سوفٹ وئیر کے ذریعے نظر رکھی جائے گی۔جی ہاں کپتان کی کارکردگی کو چیک کرنے کیلئے خیبرپختونخوا کے دو نوجوانوں نے موبائل ایپ بنا ڈالی۔ کپتان میٹر کے نام سے تحریک انصاف کے 100 دن کے پلان پر نظر رکھنے کیلئے ایپ متعارف بنائی گئی ہے۔
کپتان میڑ میں تحریک انصاف کے 35 دعوؤں کی معلومات ہو گی ، سوفٹ وئیر بنانے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے نئے پاکستان کے لئے ووٹ دیا، اب اسے حاصل کرنا بھی انہی کا کام ہے۔ کپتان میٹر ایب حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں